آج عورت کے پاس جو مقام ہے وہ اس کی خود کی جدوجہد کا ثمر ہے

خواتین کے مسائل میں کمی ہوئی ہے لیکن ختم نہیں ہوئے خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے مطالبات کو بار بار دہرائیں تاکہ مسائل حل ہو سکیں ان خیالات کا اظہار وومن ونگ کی تحصیل صدر خالدہ رزاق نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنا بہت ضروری ہے پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی جوائنٹ سیکریٹری رشیدہ ذاکر نے کہا کہ 8 مارچ ہمیں خواتین کی جدوجہد اور پر عزم ہونے کا پیغام دیتا ہے آزادی کی تحریک ہو یا ملک میں جمہوری نظام کی جدوجہد کی بات خواتین نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جنرل سیکرٹری وومن ونگ کہروڑپکا میمونہ رشید نے کہا کہ عورت اب اپنے حقوق کو سمجھ چکی ہے اس دور حکومت میں عورت کو عزت اور مقام ملا ہے تقریب میں خواتین میں شعور و آگاہی کے لیے پلے کارڈ بھی بنوائے گئے تھے تقریب میں فیاض بی پی جوائنٹ سیکریٹری وومین ونگ تحصیل کہروڑپکا اور شہر بھر سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں