الحمراء میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نمائش ”وجودِزن،کمالِ فن“کا انعقاد

چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے تقریب کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا،تقریب میں ناہید صدیقی،رخسانہ ڈیوڈ،ڈاکٹر عارفہ سیدہ،زرین پنہاں،یاسمین طاہر،راحت ملتانیکر،عائشہ شاہ نوار،آصف ثناء ودیگر شخصیات نے شرکت کی۔

یہ نمائش آنے والی نسلوں کے لئے محنت،لگن اور تعمیری جذبے کی علامت بنے گی۔چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی

ہماری خواتین نے احسن روایات و اقدار کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا،یہ عزم و جرت کی علامت اور ایثار،جذبے و قربانی کا دوسرا نام ہیں۔منیزہ ہاشمی

ہماری خواتین نے فنون لطیفہ کے ذریعے ملک وقوم کانام روشن کیا،ہر شعبہ میں سنہری باب درج کئے۔شرکاء

ہماری خواتین نے اپنی قلم کے ذریعے معاشرہ کی راہنمائی کی،جدید دور کے تقاضوں سے روشناس کروایا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ڈاکٹر اسلم ڈوگر

نمائش کا مقصدزبان وادب،آرٹ،مصوری،موسیقی،ڈرامہ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔شرکاء

پاکستانی کی ادبی و ثقافتی ترقی میں خواتین نے اہم کردار اداکیا،پُروقار معاشرہ اور سماجی استحکام انہی کی خدمات کے مرہونِ منت ہے۔ڈاکٹر اسلم ڈوگر

الحمراء مستقبل کے آرٹسٹوں کے لئے بے پناہ مواقع فراہم کر رہا ہے،ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی

الحمراء بڑی سطح پر فنون لطیفہ کے شعبے میں کلیدی کردار ادا کرنیوالی خواتین کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔ ذوالفقار علی زلفی

نمائش میں فنون لطیفہ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی 60خواتین کے تصاویر آویزاں کی گئی،دیکھنے والوں نے نمائش کو بے حد پسند کیا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں