ایل ڈبلیو ایم سی مشن کلین لاہور کا آغاز

ہمارے ذرائع کے مطابق

4 سو سے زائد مشینری فیلڈ میں متحرک
رواں ہفتے کے اختتام تک تمام بیک لاگ کلئیر کر لیا جائے گا۔سی سی او ایل ڈبلیو ایم سی

لاہور(حامد صدیق انجم) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر سے کچرا صاف کرنے کے لیے عملی طور پر اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اس سلسلے میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے مشن کلین کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔مشن کلین لاہور کے حوالے سے ادارے کی 3 سو سے زائد مشینری کے ساتھ اضافی مشینری بھی فیلڈ میں متحرک کر دی گئی ہے۔ اضافی مشینری میں 57 ڈمپرز، 28ایکسکویٹرز، 66 ٹرالیاں اور 17 لوڈرز شامل ہیں جو شہر میں معمول کی آپریشن کے ساتھ بیک لاگ کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کلئیر کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں جبکہ ادارے کے تمام افسران اور14 ہزار سے زائد ورکرز شہر میں صفائی آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے ڈیوٹی پر معمور ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی ادارے کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے اس مقصد کے پیشِ نظر ادارے کی جانب سے تمام وسائل کو بروئے کار لاکرمشن کلین لاہور کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ادارہ لاہور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے پرُعزم ہے۔ مزید برآں مشن کلین لاہور کے حوالے سے انہوں نے بتایا ہنگامی بنیادوں پر معمول کے آپریشن کے ساتھ رواں ہفتے کے اختتام تک تمام بیک لاگ کو بھی کلئیر کیا جائے گا۔ شہریوں کو کسی صورت مایوس نہین کیا جائے گا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا یا جائے گا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہری بھی صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔ شکایات کے لیے شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں