چین کے سپر پاور بننے کا لائحہ عمل

چین میں جاری وہ
“دو اجلاس” جن میں چین کے سپر پاور بننے کا لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اس ماہ ملک کی سیاسی اشرافیہ کے پانچ ہزار سے زیادہ افراد قوم کی مقننہ اور اعلیٰ ترین مشاورتی اداروں کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔
عام زبان میں ان کو ’دو اجلاس‘ کہا جاتا ہے
اور اس میں چین کی پیپلز پولیٹکل کنسلٹیٹیو کانفرنس (سی پی پی سی سی) اور نیشنل پیپلز کانگرس (این پی سی) کے ارکان آنے والے سال کے لیے مرکزی حکومت کی پالیسی اور منصوبہ جات مرتب کرتے ہیں۔

اس سال سی پی پی سی سی کا اجلاس چار سے دس مارچ تک منعقد ہو رہا ہے
جب کہ این پی سی کا اجلاس 5 مارچ کو شروع ہوا ہے۔
رواں سال سنہ 2021 سے چین کے چودہویں پنج سالہ پلان کا آغاز بھی ہو رہا ہے
اور اسی برس کیمونسٹ پارٹی کے قیام کے سو سال بھی مکمل ہو رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں