ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ کا تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ کا تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا دورہ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ
ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوان الرٹ رہیں،پنڈال کے اطراف کڑی نظر رکھیں۔
ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ

    ایس ایس پی آپریشنز لاہوراحسن سیف اللہ نے تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا دورہ کیا اور پنڈال کے اطراف سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی صدر حفیظ الرحمٰن بگٹی،ڈی ایس پیز ومتعلقہ افسران موقع پر موجودتھے۔ایس ایس پی آپریشنز نے شرکاء کی چیکنگ کے عمل کا بھی معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوان الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تبلیغی مرکز رائیونڈ کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔ احسن سیف اللہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ منی تبلیغی اجتماع کے شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔لاہور پولیس کے 01 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں