#حتف_تلوار

حتف تلوار کی لمبائی 112 سینٹی میٹر اور چوڑائی 8 سینٹی میٹر ہے۔ یہ تلوار بھی ترکی کے توپ کاپی عجائب گھر میں محفوظ ہے۔ یہ تلوار سیدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو مدینہ منورہ کے یہودی قبیلے بنو قینقاع سے بطور مالِ غنیمت ملی تھی۔ اس تلوار کے بارے میں یہ روایت ہے کہ یہ تلوار حضرت داؤود علیہ السلام کے مبارک ہاتھوں سے بنی ہوئی ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے لوہے کے سازوسامان بنانے میں خصوصی مہارت عطا فرمائی تھی، یہ تلوار یہودیوں کے قبیلے لاوی کے پاس اپنے باپ داداؤں بنو اسرائیل کی نشانیوں کے طور پر نسل در نسل چلی آ رہی تھی حتیٰ کہ آخر میں یہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مبارک ہاتھوں میں مالِ غنیمت کے طور پر آپہنچی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں