پاکستان قوم کو دی جانے والی خوبصورت لوریاں

۔ شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

– اہل کاروں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

۔ تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔

۔ دہشت گردوں کو ملک کا امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

۔ طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

۔ اس میں ”را” اور ”خاد” ملوث ہیں ۔

۔ دشمن ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھے ۔

۔ فلاں ادارہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔

۔ انکوائری کی جائے گی ۔

۔ کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

۔ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔

۔ حالات بہتر ہو رہے ہیں ۔

۔ نوٹس لے لیا گیا ہے ۔

۔ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔

۔ قوم دہشت گردوں کے خلاف یک آواز ہے ۔

۔ یہ واقعات سی پیک کے خلاف سازش کا حصہ ہیں ۔

۔ ہر صورت میں میرٹ قائم رکھا جائے گا ۔

۔ غریب کو اس کی دہلیز پر انصاف ملے گا ۔

۔ سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے ۔

۔ اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں کام کرنا چاہئے ۔

۔ آئین سے کوئی بھی ماورا نہیں ہے ۔

۔ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

۔ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔

۔ فوج کو سیاست میں نہیں دھکیلا جائے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں