لاہورانویسٹی گیشن پولیس

لاہورانویسٹی گیشن پولیس / 07مغوی بازیاب۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا۔

10سال کے علی، 16سال کے دانش،16سال کے ارشد، 22سال کی آمنہ،6سال کا حسنین، 2سال کا شازین اور 8ماہ کی رامین بازیاب، عبدالغفار قیصرانی۔

انچارج انویسٹی گیشن ہنجر وال سید قمر عباس نے مغوی علی اور دانش کوبازیاب کروایا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔

دونوں مغویان گھریلو ناراضی کی وجہ سے بغیر بتائے اپنے گھروں سے چلے گئے تھے، عبدالغفار قیصرانی۔

انچارج انویسٹی گیشن ستو کتلہ محمد آصف رضا نے مغویہ آمنہ کو اس کے 3بچوں سمیت بازیاب کروایا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔

مغویہ آمنہ شوہر سے لڑائی کے بعد 3بچوں حسنین، شازین اور رامین کو لے کر گھر سے چلی گئی تھی، عبدالغفار قیصرانی۔

انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت عبدالحبیب نے مغوی ارشد کو بازیاب کروا کر والدین کے سپرد کیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔

مغوی ارشد گونگا بہرہ ہے اور بغیر بتائے گھر سے گجرات چلا گیا تھا، عبدالغفار قیصرانی۔

مغویان کے ورثاء نے تھانہ جات میں اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔

شہریوں کی شکایات پرفوری مقدمات کا اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے،عبدالغفار قیصرانی۔

شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ مکمل چھان بین کے بعد قانونی کارروائی کروائیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی طرف سے مغویان کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیمز کو شاباش۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں