لاہور پولیس کا سیکورٹی کے حوالے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس
پی ہیڈ کوارٹرز کی زیرنگرانی ڈولفِن فورس کی فائرپریکٹس کروائی گئی. آپریشنز ونگ ڈولفِن فورس کے 50 جوانوں کی فائر پریکٹس کروائی گئی. قبل ازیں ڈولفِن فورس کے 442 افسران و جوانوں کی فائر پریکٹس کروائی جا چکی ہے. اہلکاران و افسران کو بریٹا پسٹل اور ایم پی فائیو گن کے راونڈ فائر کروائے گئے. فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ دی
گئی. اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ یہ فائر پریکٹس مرحلہ وار لاہور پولیس میں تعینات تمام افسران و اہلکاران کو کروائی جائے گی. انہوں نے کہا کہ فائر پریکٹس کا مقصد جوانوں کی پیشہ ورانہ
صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ لاہور پولیس معاشرے میں امن وامان کے قیام کے سرگرم عمل ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں