مقبوضہ کشمیر : قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، حریت رہنما شہید

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ایک اور حریت رہنما کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے جموں کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری رکھا ہوا ہے، قابض فوج نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں حریت رہنما کو شہید کر دیا ہے، شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت غنی خواجہ کے نام سے ہوئی ہے ۔فورسز کی فائرنگ سے بیس سے زائد دکانیں اور مکانات بھی متاثر ہوئے۔

کے ایم ایس کے مطابق آپریشن کے دوران گھر گھر تلاش کا سلسلہ کیا گیا ہے جو تاحال جاری ہے، جبکہ قابض فوج نے ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی آپریشن شروع کر دیا ہے، اور علاقے کے تمام خارجی راستے بند کر دیئے ہیں اور اس روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک بھی بند کر دی گئی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں