پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ

پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں۔ترجمان کوسٹ گارڈز

گوادر شہر کے قریب نیلیٹ کے پہاڑی علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے چھپائی گئی 1010کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ ترجمان کوسٹ گارڈز

اوتھل موبائل گشت کے دوران ٹرک سے 6800 لیٹرایرانی ڈیزل برآمد 02 افراد گرفتار۔ترجمان کوسٹ گارڈز

ناکہ کھاری چیک پوسٹ مسافر کو چ میں سوار مسافرکے بیگ سے 9.50کلو گرام چرس برآمد اسمگلر گرفتار۔ترجمان کوسٹ گارڈز

ناکہ کھاری مزدا ٹرک سے 14ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد 02افراد کوگرفتار۔ترجمان کوسٹ گارڈز

ڈام کے علاقے سے غیر قانونی طریقے سے چھپایا گیا 64200لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد۔ترجمان کوسٹ گارڈز

ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران3597 کلو گرام چھالیہ،2593 کلو گرام غیر ملکی کپڑا برآمد اسمگلر گرفتار۔ترجمان کوسٹ گارڈز

پسنی کے علاقے شادی کور ندی سے دوران گشت ائل ٹینکر سے 17ہزار اور زمین میں چھپایا گیا 25ہزار لیٹرایرانی ڈیزل برآمد ۔ترجمان کوسٹ گارڈز

گوادر کے قریب پاک ایران باڈر سے04تارکین وطن گرفتار۔ترجمان کوسٹ گارڈز

کراچی سپر ہائی و ے سے دوران چیکنگ ٹرکوں سے16500لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد3 افراد گرفتار۔ترجمان کوسٹ گارڈز

اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ، متفرق اشیاء، 1لاکھ43ہزار 5سو لیٹر ایرانی ڈیزل،06عدد ٹرک اور13افرادتحویل میں۔ترجمان کوسٹ گارڈز

پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت 7کروڑ روپے کے لگ بھگ۔ترجمان کوسٹ گارڈز.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں