یہاں بدلہ وفا کا بے وفائی کے سوا کیا ہے ؟؟

‏ایک بیٹا اپنے والد کو یتیم خانے میں چھوڑ کر واپس لوٹ رہا تھا . . . . . اس کی بیوی نے یقینی بنانے کے لئے فون کیا کہ والد تہوار وغیرہ پر بھی وہیں رہیں گے ، گھر نہ چلے آیا کریں .

بیٹا پلٹ کر گیا تو والد کو یتیم خانے کے سربراہ سے ایسے گھل مل کر باتیں کر تے دیکھا ، جیسے کافی اچھی جان پہچان ہو ‏۔

تبھی اس کے والد اپنے کمرے کا بندوبست دیکھنے وہاں سے چلے گئے .

بیٹے نے یتیم خانے کے سربراہ سے پوچھ ہی لیا :

آپ میرے والد کو کب سےجانتے ہیں ؟

انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا :

گزشتہ تیس سال سے ، جب وہ ہمارے پاس ایک یتیم بچے کو گود لینے آئے تھے .

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں