امریکا میں ہائی سکول کے ‏‏6 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکا میں ہائی سکول کا طالب اتفاقیہ طور پر گھر سے دیسی ساختہ بم سکول لے آیا
جس کے پھٹنے سے ‏‏6 افراد زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 16 سالہ طالب علم مشی گن ہائی سکول میں اپنے ساتھ گھر میں تیار کردہ بم ‏ڈیوائس لے آیا جو کچھ دیر بعد ہی دھماکے سے پھٹ گئی۔
دھماکے کے وقت کلاس روم میں استاد اور کئی طالب علم بھی موجود تھے
ان میں سے 5 طالب ‏علم اور استاد زخمی ہو گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے سکول پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں اور ‏زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 16 سالہ طالب علم گھر میں ‏تیار کردہ دھماکا خیز ڈیوائس اپنے ساتھ لایا تھا جو حادثے کا سبب بنی۔
پولیس دھماکے میں استعمال ہونے والے مواد اور اسے سکول لانے کے پیچھے مقصد کا تعین کرنے ‏کی کوشش کر رہی ہے۔

بم اسکواڈ، ایف بی آئی اور فیڈرل بیورو آف الکحل ، تمباکو ، آتشیں اسلحہ، ‏دھماکہ خیز مواد اور اے ٹی ایف ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پر سے ستعمال شدہ دھماکا خیز ‏مواد کی شناخت کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں