اک زرداری سب پربھاری

6 ہزارسےزائد سکول بند ہیں،7974سکول چلانےکےقابل ہی نہیں:سیکرٹری تعلیم سندھ :”اک زرداری سب پربھاری

سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا، کورونا کی وجہ سے سکول کیا بند کریں گے، ہزاروں سکولوں کے انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے پہلے سے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ اقرار کسی حکومت مخالف شخص ، تنظیم یا پارٹی نے نہیں کیا بلکہ سیکرٹری تعلیم صوبہ سندھ نے سندھ ہائی کورٹ کے سامنے خود کیا ہے

سیکرٹری تعلیم نے سندھ ہائیکورٹ میں صوبے میں تعلیم سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبے بھر میں 6 ہزار سے زائد سکول بند پڑے ہیں، جبکہ 7974 سکول چلانے کے قابل ہی نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں