ایل ڈبلیو ایم سی کا خصوصی صفائی آپریشن جاری

شہر سے روزانہ کی بنیاد پر 6ہزار ٹن کوڑا اٹھایا جا رہا ہے۔ سی ای او
1139 پر موصول ہونے والی300سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا

لاہور( ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں گزشتہ چار روز سے کلین لاہور مشن آپریشن بلاتعطل جاری ہے۔ اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر شہر میں معمول کے آپریشن کے ساتھ بیک لاگ بھی کلئیر کیا جا رہا ہے اور ریکارڈ 6ہزار ٹن سے زائدکوڑا کرکٹ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ صفائی آپریشن کے نتیجے میں اب تک شہر سے 21ہزار ٹن سے زائد کوڑا کر کٹ اٹھایا جا چکا ہے اور ہیلپ لائن1139 پر موصول ہونے والی3 سو سے زائدشکایات کا ازالہ کیا گیا۔ جبکہ کلین لاہور ایپ پر موصول ہونے والی 161 شکایات کو فوری حل کرنے کے ساتھ ساتھ شاہدرہ، راوی روڈ، بادامی باغ، غازیہ آباد، مغلپورہ، رام گڑھ، باغبانپورہ، چائنہ سکیم، گھوڑے شاہ، مکھن پورہ، شاد باغ کے متعدد پوائنٹس کو بھی کلئیر کر لیا گیا۔ سی ای ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کا کہناتھا کہ ادارے کی جانب سے شہر میں تین شفٹس میں کام جاری ہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے پوری جانفشانی سے افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں جبکہ ڈمپ سائٹ پر بھی اضافی مشینری اور افرادی قوت تعینات کردی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کا م کے میعار کو بہتر رکھنے اور اسے موثر انداز میں پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے میں خود فیلڈ میں صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ آخری کنٹینر کے خالی ہونے تک کوئی افسر چین سے نہیں بیٹھے گا اور جلد ہی شہر کے تمام پوائنٹس کو کلئیر کر لیا جائے گا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہری بھی صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں اور شکایات کی صورت میں ایل دبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں