عرب ممالک ، ایران ، ٹرائیکا ، پاکستان

سعودیہ عرب میں دنیا کی سب سے بڑی آئل شپنگ پورٹ راس تنورا پر ڈرون حملے کئے گئے ، دہران میں سعودی آرامکو تنصیبات پر بلیسٹک حملہ کیا گیا ، سعودی وزارت اطلاعات ، کیمطابق کوئی بڑا جانی و مالی نقصان نہیں ھوا ، میزائلوں کو فضا میں ہی انٹرسیپٹ کر کے تباہ کر دیا گیا تھا ۔ ۔ ۔ حوثی باغیوں نے ذمہ داری قبول کر لی ، یہ حوثی باغی بھی ٹی ٹی پی قسم کی کوئی چیز ہیں ، جیسے پاکستان میں حملے کوئی کرتا تھا ، لیکن ذمہ داری فوری طور پر ٹی ٹی پی قبول کر لیتی تھی ، سعودیہ ، ایران کے تعلقات جونہی ٹھیک کروانے کا رزلٹ پاکستان کے سامنے آنے لگتا ہے ، سعودیہ پر حملہ ہو جاتا ہے ، یا ، ایرانی جنرل قاسم سلمانی قتل ہو جاتا ہے ۔ ۔ ۔
سعودیہ کے تعلقات پاکستان کیساتھ ٹھیک جا رہے ہیں ، جمال خشوگی کیس پر امریکہ سے تعلقات خراب ہیں ، شاہ محمود قریشی عرب لیگ کے معاملات مصر میں طے کروانے کی کوشش کرتے رهے ، پاکستان کا عراق کیساتھ دفاعی معاہدہ ، سعودیہ کے آرمی چیف فیاض بن حامد کا عراق کا سرکاری دورہ ، پاکستان کیساتھ نارمل تعلقات ، گوادر میں آئل ریفائنری ، عراق کا پاکستان میں سی پیک کیوجہ سے آئل ڈپو بنانا ۔ عرب ممالک کا جھکاؤ پاکستان ، چین کیجانب ٹرائیکا سے برداشت نہیں ہو رہا ۔ ۔ ۔
ایران کو استعمال کرتے ہوئے ٹرائیکا سعودیہ ، ایران جنگ چاہتا ہے ، بلوچستان میں جیوانی ، گوادر کے قریبی مقام پر پاک بحریہ کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ، ان پر حملوں کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی ہے ۔ پاکستان گوادر کے گرد فینسنگ کر رہا ہے ، پاک ، ایران سرحد پر فینسنگ کے بعد بھارت کیلئے یہاں سے حملے مشکل ہوتے جا رہے ہیں ، بھارت کا پلان اب سمندری راستہ استعمال کرنے کا تھا ، چاہ بہار کے قریب بی ایل اے کیمپس لگا کر جو کام حوٹی باغیوں سے سعودیہ میں لیا جا رہا ہے ، پاکستان کیخلاف بی ایل اے سے لیا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ یہ حملے سعودیہ کو پاکستان میں انویسٹمنٹ سے باز رکھنے کیلئے کئے جا رہے ہیں ، ایران ، بھارت کو یہ کوشش ہے ، سعودیہ یہاں نا آئے ۔
بھارت ، امریکہ ، دھتکار کر سعودیہ کو اسرائیلی کیمپ میں لیکر جا رہے تھے ، پاکستانی بیک ڈور ڈپلومیسی کام کر گئی ، ورنہ سعودیہ کو دنیا سے تنہا کروا کر ، اسرائیل لے اڑا تھا ۔ جو بائیڈن ( ٹرائیکا ) نئی گیم چلا رہا ہے ، ایران پر سے پابندیاں اٹھا رہا ہے ، سعودی تنصیبات کو نقصان پہنچا رہا ہے ، عرب ممالک kکو ایران سے خوفزدہ کر رہا ہے ، اسلحے کی سپلائی بند ہے ، سعودیہ کو ۔ ۔ ۔ بھارت ، سعودیہ کے تعلقات تیل کے ریٹس کو لیکر ویسے خراب ہیں ۔ ۔ ۔
المختصر ٹرائیکا ایران پر ہاتھ رکھنے جا رہا ہے ، گوادر میں عرب ممالک کی سرمایہ کاری ، پورے منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ، مسلم ممالک کو ٹرائیکا کے گیم پلان سے نکلنا ہوگا ، پاکستانی ، چینی ، روسی چھتری تلے جمع ہوں ، بدووّں کے پاس اتنی عقل نہیں کہ وہ کوئی دانش مندانہ اقدام کر سکیں ، پاکستان کو فالو کریں ۔ ۔ ۔ ابھی ایران کیجانب سے فیصلے کا انتظار ہے ، مسلم دنیا یا ٹرائیکا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں