میرے سوا کوئی آپشن نہیں

یک شہری کسی گاؤں میں مہمان بن کر گیا۔
نماز کے وقت مہمان و میزبان نماز پڑھنے گاؤں کی مسجد میں گیئے۔
نماز جب شروع ہوئی تو پیش امام نے ساری نماز غلط سلط پڑھی، نہ الفاظ صحیح تھے نہ حرکات و سکنات۔
واپسی پر مہمان نے میزبان سے کہا۔۔۔
“آپ کے امام صاحب نے ساری نماز غلط پڑھی”

میزبان بولا عموماً تو ایسا نہیں ہوتا مگر جب نشے میں ہو تو پھر نماز میں چوک بھی جاتا ہے۔

مہمان: کیا؟؟؟؟؟ یہ نشہ کرتا ہے؟

میزبان: ارے نہیں، نشہ نہیں کرتا، بس جب مجرا دیکھنے جاتا ہے. تو وہاں تھوڑی سی پی لیتا ہے۔

مہمان: لاحول ولا قوۃ، یعنی طوائف کے کوٹھے پر بھی جاتا ہے؟

میزبان: ہاں مگر صرف اس وقت جاتا ہے جب جوے میں کچھ کما لیتا ہے. ورنہ ہر روز نہیں جاتا۔

مہمان: تو جوا بھی کھیلتا ہے؟

میزبان: جوا کب کھیلتا ہے، وہ تو چوری میں کچھ پیسہ ہاتھ آ جاتا ہے تو تھوڑی سی کھیل لیتا ہے۔

مہمان: کمال ہےایسے آدمی کو آپ نماز کے لئے آگے کر دیتے ہو۔

میزبان نے جواب دیا۔۔۔
بھئی کیا کریں، اگر اس کو آگے نہ کریں تو پیچھے پھر جوتے چراتا ہے۔اور عدالت سے صادق اور ایمانداری کا جھوٹا سرٹیفکٹ بھی لے چکا ہے

“میرے سوا کوئی آپشن نہیں”
😜😜😜😜😜😜

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں