ن لیگی ورکرز خوش ہیں

ن لیگ کی پنجاب سے حکومت گئی تو کیا ہوا سندھ میں تو پیپلز پارٹی کی حکومت ہے نا-

ن لیگ نے پنجاب کے علاوہ کسی صوبہ سے سینیٹ کی نشست نہیں جیتی تو کیا ہوا پیپلز پارٹی نے تو سندھ سے سیٹیں جیتی ہیں-

ن لیگ کی اسلام آباد کی نشست پر خاتون امیدوار نہیں جیتی تو کیا ہوا پیپلز پارٹی کا امیدوار تو جیت گیا نا-

ن لیگ کی سینیٹ میں نشستیں 29 سے کم ہو کر 18 رہ گئی ہیں تو کیا ہوا پیپلز پارٹی کی 21 نشستیں تھیں اور اب بھی 21 نشستیں تو برقرار ہیں نا-

چئیرمین سینیٹ کے لیے ن لیگ کا امیدوار نہیں تو کیا ہوا پیپلز پارٹی کا بھی امیدوار اپنا ہی ہے نا-

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے بھی ن لیگ کا امیدوار نہیں تو کیا ہوا 5 نشستوں والی مولانا کی پارٹی کا امیدوار بھی اپنا ہی ہے-

😃😃😃😃😃😃😃😃😀

ایک زرداری سب پر بھاری، بات سمجھ تو آ گئی ہو گی-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں