ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان

لاہور
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان
جعلی راجکماری، سندھ کاشہزادہ اور مولانا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی سازش کررہے ہیں
اداروں پر انگلیاں اٹھانے والوں کو شرم آنی چاہیے
پیسہ لگا کر ایک سیٹ جیتنے والا کرپٹ ٹولہ اداروں پر الزام تراشی کرنے سے باز رہے
ادارے پاکستان کا وقار ہیں او رہم اداروں کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے
اداروں کااحترام ہم سب پر لازم ہے
گھٹیا سیاست کرنا جعلی راجکماری اور کنیز اول اور کنیز دوئم کا وطیرہ ہے
کنیزائیں یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ پی ڈی ایم ٹولے کی سیاہ کاریاں اشنان کرنے سے بھی نہیں دھولیں گی
مرکز میں ناکامی کے بعداس ٹولے نے پنجاب پر نظریں جمائیں
سندھ کا شہزادہ عدم اعتماد کا شوشہ لے کرپنجاب سے بھاگ چکا ہے
مرکز کے گیڈر پنجاب میں بھی گیڈرہی ثابت ہوئے ہیں
سیاسی بہروپیوں کا ہر حربہ ناکام رہاہے
حکومتی اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان کا اعتماد حاصل ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں