یوسف گیلانی کو نوٹس جاری ، آصف زرداری کا پلان

اگر یوسف رضا گیلانی سینیٹ چیئر مین بن بھی گیا تو بھی الیکشن کمیشن کی تلوار اس کے سر پر لٹکتی رهے گی ، علی گیلانی کی ویڈیو کا بطور قانون شہادت جائزہ لیا جائے گا ، جرم ثابت ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن اپنا جاری کردہ کامیابی کا نوٹیفکیشن 60 روز کے اندر اندر واپس لے سکتا ہے ۔ ۔ ۔ اگر ایسا ھوا تو دو الیکشن ہونگے ، اسلام آباد والی نشست کا اور چیئر مین سینیٹ کا ۔ ۔ ۔ فریقین علی گیلانی ، یوسف گیلانی کو نوٹسز جاری ۔ ۔ ۔
آصف زرداری کا پلان منظر عام پر آیا ہے ، یوسف گیلانی کو چیئر مین سینیٹ بنوا کر تحریک عدم اعتماد لائی جائے ، سینیٹ الیکشن کے فوری بعد عمران کو حکومت سے فارغ کردیا جائے ۔ بڑی مشکل سے عمران حکومت بچی ہوئی ہے ، پی ٹی آئ میں ہی عمران مخالفین کی تعداد تیس کراس کر چکی ہے ، تحریک عدم اعتماد کی صورت میں ، عمران کیلئے مشکلات بہت زیادہ بڑھنے جا رہی ہیں ۔ ۔ ۔ مائنس ون اصل گیم ہے ، یہ آپکو الگ کر دیں گے ، خود اقتدار پر قبضہ جما لیں گے ، اسکے بعد کوئی آئینی طریقہ نہیں رہ جاتا ، موجودہ مکروہ نظام سے جان بچانے کا ، پھر گمنام بھی کچھ نہیں کر سکتے ، بات کو سمجھیں ، نظام گرا دیں ، عوام میں آ جائیں ۔ ۔ ۔ الیکشن میں پھر بیش بہا پیسہ چلے گا ۔ ۔ ۔ جنرل باجوہ کا بیان آ چکا ہے ، فوج منتخب حکومت کیساتھ کھڑی ہو گی ۔ ۔ ۔ بارہ مارچ کو سینیٹ چیئر مین کا انتخاب ہے ، عوام مہنگائی کیوجہ سے آپ کی حکومت سے تنگ ہیں ، چوروں ، ڈکیتوں کی اصلیت جاننے کے بعد انکو حکومت میں دیکھنا نہیں چاہتے ، پیسے سے بنے ہوۓ ، سینیٹرز و سینیٹ کو ہم ماننے کو تیار نہیں ، یہ نظام نہیں چل رہا ، آپ یہ نظام گرا دو ، اسمبلیاں توڑ دو ۔ ۔ ۔ عوام کے پاس آ جاؤ ۔ ۔ ۔ پی ڈی ایم کی آپس میں لاکھ مخالفت ہو گی ، لیکن ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ، یہ ملکی و اجتماعی مفاد کو ٹھوکر مار دیں گے ۔ ۔ ۔ انہیں این آر او ، ڈیل چاہئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آپ بات کو سمجھو ، باہر آ جاؤ ۔ ۔ ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں