ایس ایس پی آپریشنز کا پولیس چیک پوسٹ ٹھوکر کا دورہ

لاہور
ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ کا پولیس چیک پوسٹ ٹھوکر کا دورہ۔
لاہور،12 مارچ 2021:
ایس ایس پی آپریشنزلاہور احسن سیف اللہ نے پولیس چیک پوسٹ ٹھوکر کا دورہ کیا۔ایس پی اینٹی رائٹ فورس ساجد کھوکھرودیگرمتعلقہ افسران اس موقع پر موجودتھے۔انہوں نے چیک پوسٹ پر چیکنگ میکانزم کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ رہتے ہوئے اطراف میں کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ احسن سیف اللہ نے کہا کہ شہریوں کا احترام لازم ہے بد سلوکی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیک پوسٹیں شہریوں کی حفاظت کیلئے ہیں شہری دورانِ چیکنگ پولیس سے تعاون کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں