بلال اشرف نے سائرہ یوسف کو متاثر کُن شخصیت کہہ دیا

فلم اسٹار بلال اشرف نے سائرہ یوسف کو متاثر کُن شخصیت قرار دیتے ہوئے حقیقی راک اسٹار کہہ دیا۔

سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی سیلفیوں کے چرچے تو تھے ہی ساتھ ہی کمنٹس نے سیلفیوں میں مزید خوبصورتی بکھیر دی ہے۔

سائرہ یوسف کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر بلال اشرف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔

بلال اشرف نے سائرہ یوسف کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’آپ حقیقی راک اسٹار ہیں۔‘

اس سے قبل سائرہ یوسف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بلال اشرف کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مہربان لوگ ہی بہترین ہوتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں