جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور پولیس کی طرف سے جمعتہ المبارک پر مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔
پتنگ بازی کے نقصانات بارے مساجد، امام بارگاہوں میں اعلانات

        ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پررائیونڈ اجتماع سمیت شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قائم مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کے نقصانات بارے مساجد،امام بارگاہوں و دیگر عبادت گاہوں میں اعلانات بھی کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رہے جن میں ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن اورحفاظتی مشقوں کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں