خفیہ اطلاع پر ساندہ پولیس کی بڑی کاروائی۔

لاہور

خفیہ اطلاع پر ساندہ پولیس کی بڑی کاروائی۔۔

گھر میں زہریلی شراب تیار کرنے والا ملزم سیموئل گرفتار۔۔

ملزم شراب رکشہ میں لوڈ کرکے لیجا رہا تھا۔۔

مجموعی طور پر 400 لٹر شراب برآمد۔۔۔

منشیات فروش کے قبضہ سے 250 لٹر زہریلی شراب برآمد۔

ملزم کے قبضہ سے مختلف برانڈز کی 150شراب کی بوتلیں جعلی سٹیکرز کی برآمد۔۔

ملزم سیموئل کے قبضہ سے شراب کی بوتلوں کیلئے لگائے جانے والے 100 لیبلز بھی برآمد۔

ملزم شراب کی بوتلوں پر لگانے کیلئے سٹیکرز بھی گھر میں تیار کرتا تھا۔۔۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے بتایا کہ گھر میں شراب تیار کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او ساندہ مسعودالرحمن اور انکی ٹیم کو شاباش دی

ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔۔ایس پی اقبال ٹاؤن انوسٹی گیشن طاہر مقصود

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں