سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا کا اہم اجلاس

لاہور
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اہم اجلاس
اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا
اجلاس میں لاہور سمیت دیگر شہروں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار
کوروناٹیسٹوں کی 5فیصد سے زائدمثبت شرح والے شہروں میں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ
لاہور سمیت مخصوص شہروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں،جشن بہاراں اور دیگر عوامی اجتماعات پر 2ہفتے کی پابندی ہوگی
شادی ہالز اورمارکیز میں شادیاں کرنے پر 2ہفتے کی پابندی
مارکیٹس اوربازار مغرب تک بند کرنے کا فیصلہ
دودھ،دہی کی دوکانیں،میڈیکل سٹورز اورتندوروکو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا
ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک آوے کی اجازت ہوگی
مزارات اورسینما ہال بھی دوہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
پارکس شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ
دفاتر میں 50فیصد سٹاف کے ساتھ کام کی اجازت
50فیصد سٹاف ورک ایٹ ہوم کرے گا
پبلک ٹرانسپورٹ خصوصاً میٹرو بس سروس اوراورنج لائن میٹروٹرین کیلئے مسافروں کی تعداد ایس او پیز کے مطابق محدود کرنے کافیصلہ
کوروناٹیسٹوں کی 5فیصد سے زائدمثبت شرح والے شہروں میں ان فیصلوں کا اطلاق اتوار سے ہوگا اوریہ پابندیاں اگلے دو ہفتے تک نافذ العمل رہیں گی
محکمہ پرائمری وسکینڈری ہیلتھ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا
پنجاب میں پازیٹو کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے -عثمان بزدار
کورونا پر قابوپانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے-عثمان بزدار
عوام کی صحت سب سے زیادہ مقدم ہے-عثمان بزدار
عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ضروری فیصلے کئے گئے ہیں -عثمان بزدار
پنجاب میں 24گھنٹے میں 1632کورونا کے مریض سامنے آئے اورمریضوں کی یہ تعداد24جون 2020ء کو رپورٹ ہوئی تھی۔اجلاس میں بریفنگ
پنجاب میں 24گھنٹے میں کورونا سے 36اموات ہوئیں اور30روز قبل اتنے مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے تھے۔اجلاس کو بریفنگ
مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اوربچے بھی کورونا سے متاثرہورہے ہیں۔بریفنگ
لاہور میں کوروناٹیسٹوں کی مثبت آنے کی شرح8فیصد تک پہنچ چکی ہے۔بریفنگ
ایک لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔بریفنگ
بزرگ شہریوں کوکورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔بریفنگ
سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ نے کورونا کی تازہ ترین صورتحال اورویکسینیشن لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، طبی ماہرین اور اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت
اعلیٰ عسکری حکام اور ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں