صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب

صادق سنجرانی سینٹ چئیرمین منتخب ہو گئے

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست ہوئی ہے اور صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

ان کے مدمقابل حکومت کے نامزد کردہ صادق سنجرانی تھے۔  خیال رہے کہ اس سے قبل 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے اپوزیشن کے امیدوار تھے اور ان کے مدمقابل حکومت کے عبدالحفیظ شیخ تھے۔
سینیٹ انتخاب میں یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو اپ سیٹ شکست دی تھی جس کے بعد پی ڈی ایم نے انہیں چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں