مارکیٹیں شام 6 بجے بند کر دی جائیں 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام

پنجاب کے 7 شہروں میں کورونا اوسطاً6 فیصد شرح سےپھیل رہاہے،گوجرانولہ کورونا پھیلاؤ میں 9 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور اور ملتان 8 ، فیصل آباد اور سرگودھا میں کوروناپھیلاؤ6 فیصد جبکہ راولپنڈی میں کوروناپھیلاؤکی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق جن شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں 15 دن کیلئے سخت ایس او پیز نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے، پارکس، ان ڈور شادی ہال، مزارات، میلے، کھیلوں کی سرگرمیوں وغیرہ پر 15 دن کےلیے پابندی ہو گی اور مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا تمام اقدامات عوام کی قیمتی جانیں بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ وائرس کا خطرناک پھیلاؤ رکے۔انھوں نے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کی ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں