مصطفی نواز کھوکھر اور مصدق ملک کی سینیٹ سیکیورٹی انچارج سے ملاقات

اکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما مصدق ملک نے سینیٹ سیکیورٹی انچارج سے ملاقات کی اپنے تحفظا ت سے آگاہ کیا۔
گزشتہ روز تعینات کیے گئے سینیٹ سیکیورٹی اہلکار سے ملاقات کے دوران مصطفی نواز نے سوال کیا کہ کیا فوٹیج اپنی جگہ پر موجود ہے جس پر سینیٹ سیکیورٹی انچارج نے کہا کہ جو بھی ہمارے پاس ویڈیو ہے، وہ محفوظ ہے، میں سی سی ٹی وی ویڈیو کو ضائع نہیں ہونے دوں گا۔

مصطفی نواز کا سیکیورٹی انجاچ سے کہنا تھا کہ آپ حلف دے رہے ہیں، آپ سرکاری فرض ادا کریں گے۔اس دوران مصدق ملک کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ ہیڈ آف سیکیورٹی ہیں، کیا سی سی ٹی وی فوٹیج تباہ ہو سکتی ہی جس کا جواب دیتے ہوئے سینیٹ سیکیورٹی انچارج نے کہا کہ ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج تک کسی نے رسائی نہیں لی، نہ کوئی درخواست آئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں