موسمی_صورتحال

اگلے سات روزکے دوران شمالی اور مغربی پاکستان میں اکثر مقامات پر معتدل سے موسلادھار بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کے امکانات ہیں. ہر علاقے کی تفصیلات پڑھیے اس پوسٹ میں… زیادہ سے زیادہ لائیک اور شیر کریں… شکریہ!

موسمیدائرہکار:

♦ پنجاب = 20-40 %
♦ کشمیر = 100 %
♦ خیبرپختونخواہ = 80-90 %
♦ سندھ = 0 %
♦ بلوچستان = 10-30 %
♦ گلگت بلتستان = 100 %

پنجابمتوقعموسم:⛈️🌧🌩

🔴 اگلے تین سے چار روز کے دوران پنجاب کے مندرجہ ذیل اضلاع میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کے اچھے امکانات ہیں. خاص طور پر شمالی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے روشن امکانات ہیں. اس دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور تیز آندھی کے تھوڑے امکانات ہیں:
اسلام آباد / راوالپنڈی / اٹک / جہلم / بھکر / میانوالی / سرگودھا / گجرات اور گوجرانوالہ

🔴 لاہور / گوجرانوالہ / سیالکوٹ / نارووال / میانوالی / بھکر / لیہ / ڈیرہ غازی خان / سرگودھا / خوشاب / منڈی بہاؤالدین اور شیخوپورہ کے اضلاع میں اکا دکا یا چند مقامات پر بوندا باندی یا ہلکی بارش کے تھوڑے امکانات ہیں. اس دوران گرج چمک اور تیز آندھی کے اچھے امکانات ہیں.
🔴 پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے.. جبکہ وسطی پنجاب کے علاقوں جن میں اوکاڑہ / قصور / جھنگ کے اضلاع شامل ہیں. مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے.

باقی افراد اپنے شہروں سے متعلقہ ضلع کا موسم نقشہ جات میں دیکھیں، لائیک اور شئیر کریں…….
♦……………………………………………………♦

آزادوجموںکشمیرمتوقع_موسم:🌧⛈️

🔴 وادی بھر میں شدید بارشوں کے امکانات ہیں. جبکہ نیلم / لیپا اور مظفرآباد کے بلند پہاڑوں پر بھاری برفباری ہوسکتی ہے. بارش کی طرز شمال میں زیادہ شدت جبکہ جنوب میں تھوڑی رہے گی. بہتر ہے کی تصویر نمبر 2 دیکھ لی جائے.

باقی افراد اپنے شہروں سے متعلقہ ضلع کا موسم نقشہ جات میں دیکھیں، لائیک اور شئیر کریں…….
♦……………………………………………………♦

سندھمتوقعموسم:⛈️🌧🌩

🔴 سندھ بھر میں مطلع صاف اور موسم خشک رہے گا. کراچی میں فلحال بارش کا کوئی امکان نہیں. بالائی صوبہ سندھ میں بادل چھائے رہ سکتے ہیں. اگلے چند روز موسم خشک رہے گا.

باقی افراد اپنے شہروں سے متعلقہ ضلع کا موسم نقشہ جات میں دیکھیں، لائیک اور شئیر کریں…….
♦……………………………………………………♦

بلوچستانمتوقعموسم:🌧⛈️🌨

🔴 صوبہ کے تمام تر علاقے ہلکے سے درمیانے بادلوں کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے. خاص طور پر شمال مشرقی اور وسطی بلوچستان کے علاقوں میں ہلکے بادل چھائے رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے. ژوب / قلعہ سیف اللہ / قلعہ عبداللہ / شیرانی / موسی خیل اور پشین / #کوئٹہ اور چاغی کے پہاڑوں پر چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے اچھے امکانات ہیں.

باقی افراد اپنے شہروں سے متعلقہ ضلع کا موسم نقشہ جات میں دیکھیں، لائیک اور شئیر کریں…….
♦……………………………………………………♦

خیبرپختونخواہمتوقعموسم:🌧⛈️🌧

🔴 اگلے چار سے سات روز کے دوران مندرجہ ذیل اضلاع میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار سے دھواں دھار بارش کے قوی امکانات ہیں.
◾ دیر / سوات / چترال / مالم جبہ / کالام / کوہستان / شانگلہ

🔴 صوبہ کے وسطی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ معتدل سے تیز بارش کے روشن امکانات ہیں. جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری ببے اچھے امکانات ہیں.
◾ پشاور / ایبٹ آباد / ہری پور / مانسہرہ / مالاکنڈ / ہزارہ / کوہاٹ / مردان / صوابی / خیبر ایجنسی / اورکزئی ایجنسی / باجوڑ ایجنسی / مہمند ایجنسی

🔴 صوبہ کے جنوبی اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے اچھے امکانات ہیں.
◾ کرک / لکی مروت / ٹانک / ڈیرہ اسماعیل خان / بنوں / وزیرستان
باقی افراد اپنے شہروں سے متعلقہ ضلع کا موسم نقشہ جات میں دیکھیں، لائیک اور شئیر کریں…….
♦……………………………………………………♦

گلگتبلتستانمتوقع_موسم: 🌨️❄️

🔴 گلگت کی اکثر وادیوں میں موسلادھار سے دھواں دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے قوی امکانات ہیں.
◾ گانچے / گلگت / استور / سکردو / ہنزہ نگر / دیامیر / غذر / استور / خارمنگ

باقی افراد اپنے شہروں سے متعلقہ ضلع کا موسم نقشہ جات میں دیکھیں، لائیک اور شئیر کریں…….
♦……………………………………………………♦

موسمی_اصطلاحات:

♦ رقبے کو ظاہر کرنے کے لیے:
◾اکثر مقامات پر = 100-76 فیصد علاقہ شامل
◾کہیں کہیں = 75-51 فیصد علاقہ شامل
◾چند مقامات پر = 50-26 فیصد علاقہ شامل
◾اکا دکا مقامات پر = 25-01 فیصد علاقہ شامل

♦ بارش کی مقدار ظاہر کرنے کیلئے:
◾دھواں دھار بارش = 76 ملی میٹر سے زائد بارش
◾موسلادھار بارش = 75-41 ملی میٹر بارش
◾تیز بارش = کم وقت میں زیادہ مقدار(40-26 ملی میٹر بارش)
◾معتدل بارش = 25-8 ملی میٹر بارش
◾ہلکی بارش = 7-1 ملی میٹر بارش
◾بوندا باندی = قلیل مقدار(1 ملی میٹر سے کم بارش)

♦ موسم کا امکان ظاہر کرنے کیلئے:
◾ روشن = 81 فیصد سے زائد امکانات
◾واضح = 80-61 فیصد امکانات
◾اچھے = 60-41 فیصد امکانات
◾تھوڑے = 21-40 فیصد امکانات
◾ ہوسکتی = 20 فیصد سے کم امکانات

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں