وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مرزا محمد آفریدی کوڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مرزا محمد آفریدی کوڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد مرزا محمد آفریدی کی کامیابی وزیراعظم عمران خان پراعتماد کامنہ بولتا ثبوت ہے۔مرزا محمد آفریدی سے بطورڈپٹی چیئرمین سینیٹ جمہوری اقدار کو فروغ دینے کی توقع ہے۔چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کو بری طرح مسترد کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراتحادی جماعتیں بھی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں