وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے چیئرمین سینیٹ انتخابات کے حوالے سے انتہائی اہم انکشافات

ن لیگ کے سات ممبران نے اپنے ووٹ بیگم صفدر اعوان کے کہنے پر دانستہ ضائع کیے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

اس کا مقصد آل زرداری کی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جاری چالاکیوں کا جواب دینا تھا۔ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدر اعوان نے آصف زرداری کو مفاہمتی سیاست کی پینگیں بڑھانے کی بجائے اپنے ساتھ چلنے کی راہ دکھائی ہے۔ فیاض الحسن چوہان

رزلٹ کے فوراً بعد ماہر تنظیم سازی اور بیگم صفدر اعوان کے خاص پپٹ طلال چوہدری کا ٹویٹ اس کا واضح ثبوت ہے۔ فیاض الحسن چوہان

طلال چوہدری نے آصف زرداری کو مخاطب کر کے “ہور چوپو گنے، اور نیوٹرل رہو” کا طعنہ دیا۔ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدر اعوان نے کھلم کھلا میکاولی، چانکیا اور گوئبلز کی سیاست کی ہے۔ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدر اعوان اس چالاکی پر بیک وقت سخت مذمت اور خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدر اعوان اور پی ڈی ایم اپنے کالے کرتوتوں کا الزام اب حکومت پر تھوپنا بند کریں۔ فیاض الحسن چوہان

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں