گوجرہ۔۔درویشی بابا

میونسپل کمیٹی گوجرہ کی ایک اور نا اہلی کھل کر سامنے آ گئی جامعہ چراغیہ گراونڈ تباہ و برباد کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بن گیا لاکھوں روپے مالیت کا لگا لوہے کا گیٹ بھی غائب
مہندی محلہ گوجرہ میں واقع جامعہ چراغیہ المعروف ڈونگہ گراؤنڈ میں آج کل کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہونے کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے جس سے اہل محلہ اور گورنمنٹ ایم سی گرلز پرائمری سکول کی طالبات شدید مشکلات کا سامنا ہے اسں گراؤنڈ میں لاکھوں روپے مالیت کا لگا لوہے کا گیٹ بھی غائب ہے اور دیواروں پر لگے لوہے کے جنگلے بھی ٹوٹے ہوے ہیں جو میونسپل کمیٹی گوجرہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے علاقہ مکینوں کا اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سمیرہ عمبرین سے پارک کے صفائی ستھرائی کروانے اور گیٹ لگانے کا مطالبہ کیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں