فضل الرحمٰن، نوازشریف اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ

ہمارے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن، نوازشریف اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، تینوں رہنماؤں نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست کی وجوہات تک پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اب استعفوں کے بغیر لانگ مارچ فائدہ مند نہیں ہوگا

تینوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صادق سنجرانی سے قریبی تعلق رکھنے والے اپوزیشن اراکین کو چیک کیا جائے۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سینیٹ الیکشن کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں