لاہور ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ کا تھانہ اچھرہ اور فیکٹری ایریا کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز لاہوراحسن سیف اللہنے تھانہ اچھرہ اور فیکٹری ایریا کا دورہ کر کے حوالات، ریکارڈ روم، فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ سرکل افسران،متعلقہ ایس ایچ اوزودیگر افسران اس موقع پر موجودتھے۔ انہوں نے تھانوں میں ڈیوٹی افسران کو سائل کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات دیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے تھانوں کیحوالاتوں میں ملزمان کو دی جانے والی بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیااورتھانہ میں شہری سے اس کے مسائل بارے دریافت کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ سائلین کی درخواستوں پر میرٹ پر کارروائی عمل میں لائیں۔ حسن سلوک اور پیشہ ورانہ کارکردگی سے پولیس کا مثبت تشخص اُجاگر کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں