وزیر اعظم عمران خا ن کا سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری

ہمارے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اتھارٹی کا مقصدڈرون ٹیکنالوجی کا فروغ اوراہم شعبے کو ریگولیٹ کرنا ہے ،اتھارٹی لائسنس اجرا، درآمد ،ملک میں پیداوار کی اجازت دینے کی مجاز ہو گی ،ڈرون ٹیکنالوجی کمرشل ،ایگرکلچر اورپرامن مقاصد میں لاناضرورت ہے،اتھارٹی سے ٹیکنالوجی سے متعلق قانون نہ ہونے کا خلا پرکیا جاسکے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اتھارٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ اورپیداوار میں اہم کردار اداکرے گی،ڈرون سے وسائل کا موثر استعمال اورسروس ڈلیوری بہتری میں مدد ملے گی ،اتھارٹی سے متعلق قانون سازی کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائے ،کابینہ کی منظوری کے بعد بل کوپارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں