ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان : پی ڈی ایم کی منفی سیاست کا جنازہ دھوم سے نکلا

مارے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست کا جنازہ دھوم سے نکلا
پی ڈی ایم کا بدبودار بدن مردہ ہوچکا ہے، اس میں زندگی کی کوئی رمق باقی نہیں
پی ڈی ایم کی میت کی جلد پورے”اعزاز“ کے ساتھ تدفین ہو گی
غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہاہے
جعلی راجکماری، سندھ کے شہزادے او رمولانا کی راہیں جدا ہونے کا وقت آگیاہے
ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا
عبرتناک شکست کے بعد یہ کرپٹ ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا
وزیراعظم عمران خان نے اپنی شفاف سیاست سے کرپٹ ٹولے کو ان کی گھٹیا اوقات یاد لائی ہے
کل تک شادیانے بجانے والے اب اپنا سر پیٹ رہے ہیں
پاکستان کے بدنام زمانہ یہ ٹھگ ہر جگہ رسوا ہوئے ہیں او رہوتے رہیں گے
مرکز کے بعد پنجاب سے بھی یہ لوگ دم دبا کر بھاگ چکے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں
وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کی حالیہ لہر پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ اور بروقت فیصلے کئے ہیں
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے1239 نئے مریض سامنے آئے
کورونا کے ایکٹو کیسوں کی تعداد 9106تک پہنچ چکی ہے
پنجاب میں اب تک5731 کورونا کے مریض جاں بحق ہو چکے ہیں
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے34 مریضوں کا انتقال ہوا
پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 16377ٹیسٹ کئے گئے
پنجاب میں اب تک 3497102کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں
نئی پابندیاں صرف ان شہروں میں لگا ئی ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 5فیصد سے بڑھ چکی ہے
نئی پابندیوں کا مقصد عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنا ہے
شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں اور ایس او پیزپر عمل کریں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں