ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کابڑا فیصلہ

پولیس جوانوں میں خوشی کی لہر
فلائنگ سکواڈ، ایس ایس یو، جوڈیشل ونگ میں تعیناتی کا عرصہ 01سال سے کم کر کے 06ماہ کر دیا گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ اردل روم میں بڑا فیصلہ کر تے ہوئے فلائنگ سکواڈ، ایس ایس یو اور جوڈیشل ونگ میں تعیناتی کا عرصہ 01سال سے کم کے کر 06ماہ کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے یہ فیصلہسنتے ہی پولیس جوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔ پولیس افسران اور ملازمین نے ڈی آئی جی آپریشنزکے روبرو ذاتی شنوائی کے دوران اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اپیلوں،ذاتی مسائل اورٹرانسفر پوسٹنگ سمیت مختلف معاملات میں پولیس ملازمین باقاعدگی سے اردل روم میں پیش ہو رہے ہیں۔ ساجد کیانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ  اردل روم میں ذاتی شنوائی کا مقصد پولیس ملازمین کے معاملات میں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ پولیس ملازمین اپیلوں،ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارشیں کروانے کی بجائے اردل روم میں اپنے مسائل سامنے لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ براہ راست شنوائی سے مسائل کے حل اور انتظامی امور بہتر بنانے کے حوالے سے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں