کنگنا رناوت پر چوری کا الزام

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت پر مصنف اشیش کول نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نے آنے والی فلم کے لیے ان کی لکھی ہوئی کہانی چوری کی ہے۔ 

مصنف اشیش کول نے کہانی چوری کرنے پر کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے، ایف آئی آر کنگنا رناوت اور فلم ’مانیکرنیکا رٹرنز: دی لیجینڈ آف دیدا‘ کے دیگر ٹیم ممبران کے خلاف درج کی گئی ہے۔

مصنف اشیش کول نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کے پاس اُن کی کتاب ’دیدا: دی وارئیرکوئین‘ کے کاپی رائٹس موجود ہیں اور اداکارہ نے ان کی کہانی چوری کی ہے۔

مصنف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ایسے خیالات کی کوئی اہمیت نہیں ہے مگر یہی خیالات قانون نافذ کرنے والوں اور پولیس کے عام شہریوں کی جانب سے مشہور شخصیات کے خلاف غیر مددگار رویے سے سچ ثابت ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں