آئی جی غلام محمود ڈوگر کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد

ہمارے ذرائع کے مطابق

لا ہو ر ٟکر ائم رپو رٹرٞسربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی زیرصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی،ڈی آئی جی سید محمد امین بخاری،سی ٹی او لاہور سید حماد عابد،ایس ایس پی انوسٹی گیشن، تمام ڈویعنل ایس پیز اور اے ایس پیز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں شہر بھر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیااور کورونا ایس پیز عملدرآمد کیلئے حکومتی گائیڈ لائنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس محکمہ ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کے ساتھ مل کر کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنائے گی۔اجلاس میں قبضہ گروپوں، منیشات فروشوں اور جوائ خانوں کےخلاف کریک ڈا¶ن میں پیش رفت نیز کرائم کنٹرول کے لئے سٹریٹ کرائمز اور ہاٹ اسپاٹ ایریاز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی کہ چیک ڈس آنرز، فراڈ، دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کے کیسز کو ترجیح بنیادوں پر نمٹایا جائے۔نوجوان نسل کو نشے کے ناسور سے بچانے کے لئے منشیات کے دھندے میں موجود بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ قمار بازی کر اڈے دراصل تمام سماجی برائیوں اور جرائم کی نرسریاں ہیں، انہیں جڑسے اکھاڑ پھینکنا اشد ضروری ہے۔ سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے خبردار کیا کہ منشیات فروشوں اور قمار بازوں کی پشت پناہی میں ملوث اہلکار پولیس فورس کا حصہ نہیں رہیں گے۔سی سی پی او لاہور نے سپاہ کی ویلفئیر کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ تمام پولیس یونٹس میں الگ الگ ویلفئیر افسران تعینات کئے جائیں تاکہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے معاملات ترجیحی بنیادوں پر بروقت مکمل کئے جا سکیں۔غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ اہلکاروں کی میڈیکل انشورنس کےلئے بھی موثر میکنزم بنایا جائے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ افسران کی ورکنگ میں بہتری سے شہریوں کے لئے سروس ڈیلیوی اور ریلیف کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔پولیس شہریوں کی خادم اور ہمدردہے،مصیبت کا شکار شہریوں کی خدمت خلق کے جذبے سے دادرسی یقینی بنائیں۔

لا ہو ر ٟکر ائم رپو رٹرٞسی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ صوبائی دالحکومت میں کورونا وبائ کی نئی لہر کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ اور کورونا ایس او پیز پر عملدرامد یقینی بنانے کے لئےپر عزم ہے۔کورونا وبائ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائےگا۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے اس حوالے سے تمام ڈویعنل افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں۔لاہور پولیس محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ حفاظتی انتظامات یقینی بنائے گی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شادی ہالز سمیت تمام اجتماعات اور پبلک مقامات پرحکومتی گائیڈ لائنز کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کی طرف سےڈکلیئر کئے گئے سمارٹ لاک ڈا¶ن ایریاز میں کورونا ایس او پیز کی پاسداری کروائی جا رہی ہے۔شہریوں کو کورونا وبائ کے خطرات سے بہر صورت محفوظ رکھا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے اپیل کی کہ شہری اپنی اور دوسروں کی زندگی کی حفاظت کیلئے ماسک، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلوں کی ایس او پیز پر عملدرامد یقینی بنائیں۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس نے کورونا وبائ میں ہمیشہ فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور پولیس ہر قسم کے حالات میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے الرٹ ہے۔حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

لا ہو ر ٟکر ائم رپو رٹرٞ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف تیز ترین کاروائیاں جاری ہیں جس کا مقصدمعاشرے میں قانون کی حکمرانی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ عمل کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔ اسی سلسلے میں اوکاڑہ پولیس نے ڈی پی اوفیصل شہزاد کی زیر قیادت بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ ایک ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جس سے ضلع بھر میں سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقعی ہوئی اور امن و مان کی مجموعی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد نے مزیدبتایا کہ ضلع بھر میں تجربہ کار افسران کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کرانہیں مختلف ٹاسک دیے گئے جنہوں نے کڑی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 06گینگ کے 29مسلح ڈاکو ئوں کو گرفتار کیا جن سے 72مقدمات ٹریس کئے گئے ہیں جبکہ56لاکھ 72ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان اور نقدی برآمد کرکے اصل مالکان کو واپس کر دی گئی ہے۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جاری مہم میں پولیس نے 190اشتہاریوں کو گرفتار کیا جس میں اے کیٹیگری کے 16اور بی کے 174اشتہاری شامل ہیں جب کہ 38عدالتی مفرور اس کے علاوہ ہیں۔ ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کے دوران پولیس ٹیموں نے 54کلو چرس، دو سو پچاس گرام افیون، 1898 لیٹر شراب برآمد کی جبکہ اس دوران 09شراب تیار کرنے کی منی فیکٹریاں بھی قبضہ میں لی گئی ہیں۔ ضلع سے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے جاری مہم کے بارے انہوں نے بتایا کہ کل 94 مقدمات درج ہوئے ہیں جس میںملزمان کے قبضے سے 75پسٹل10بندوق اور سات رائفل سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے نیشنل ایکشن پلا ن پر عمل در آمدکرتے ہوئے ساونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر 12، عارضی قیام گاہ 3، ناحائز اسلحہ کے 94، وال چاکنگ کے 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں جب کہ قمار بازی کے خلاف مہم کے دوران 16،پتنگ بازی کے 02اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ڈی پی او فیصل شہزادنے مزید بتایا کہ اوکاڑہ پولیس قانون کی یکساں عمل داری اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ایمانداری سے پیشہ ورانہ فرائض ادا کرتی رہے گی اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیںکیا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اوکاڑہ پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے کے لئے پر عزم ہے اورضلع کو سماج دشمن عناصر سے پاک کرکے حقیقی معنوں میں امن وامان کا گہوارہ بنانے کیلئے ہر ممکن کاوشیں جاری رہیں گی۔
لا ہو ر ٟکر ائم رپو رٹرٞڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ ڈولفن و پی آریو جوان کورونا وبائ کی تیسری لہر کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔پولیس افسران و اہلکار فیس ماسک اور سینیٹائزر استعمال کریں۔ ایس پی راشد ہدایت نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن15پر موصولہ تمام272کالزپر فوری ریسپانس عمل میںلائے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث35 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے01 کار،32موٹرسائیکلیں،13موبائل فونزاور01 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔ناجائزاسلحہ کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے22پسٹلز،07رائفلز،04پمپ ایکشن،35میگزین اور919گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران06بوتلیں شراب،41 بیئر کین،10 گرام آئس اور 90 گرام چرس برآمد کی گئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے19افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ02لاکھ42ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں،7165 گاڑیوں اور02لاکھ50ہزار634 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ1300موٹر سائیکلوں،08 گاڑیوں اور303اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔جعلی نمبرپلیٹس والی03گاڑیوں اور08موٹر سائیکلوںکے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ پتنگ بازی میں50 ،ون ویلنگ میں25، آتش بازی میں 02جبکہ ہوائی فائرنگ میں 03ملزمان گرفتار کئے گئے۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ 06اشتہاری ،35 عادی جبکہ 37 عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

لا ہو ر ٟکر ائم رپو رٹرٞڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔رائیونڈ اجتماع پر تعینات پنجاب کانسٹیبلری کی نفری کو معیاری اور بروقت کھانا فراہم کیا گیا۔اسپشل ڈیوٹی پر مامور 1850 سے زائد افسران وجوانوں کوشفٹ وائز کھانا فراہم کیاگیا۔فائرنگ رینج پر ڈولفِن سکواڈکے 247 جبکہ سکیورٹی ڈویږن کے 18جوانوںکو فائر پریکٹس کروائی گئی۔اہلکاروں کو ایم پی فائیو اور بریٹا پسٹل کے را¶نڈ فائر کروائے گئے۔جوڈیشل ونگ نے ڈسٹرکٹ لاہور کے 4305 جبکہ دیگر اضلاع کے 47 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 107 سے زائد پلاٹون روانہ ہوئی۔اہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 300 سے زائد اہلکارتعینات کئے گئے۔مختلف اجتماعات اور اہم مقامات پر152 لیڈیز پولیس اہلکارتعینات کی گئیں۔خواتین ملزمان کی عدالتوں میں پیشی کے دوران روزانہ 49 لیڈیز اہلکاروںنے فرائض سرانجام دیئے۔

لا ہو ر ٟکر ائم رپو رٹرٞڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔شہریوں کو فیسیلیٹیٹ کرنے کیلئے تمام تر وسائل برئوے کار لائے جارہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بتایا کہ موبائل پولیس خدمت مرکزبروزپیرٹیوٹاانسٹی ٹیوٹ گجر پورہ، منگل احمد ٹائون مناواں، بدھ شادباغ،جمعرات مصطفی آباد،جمعہ ڈیفنس اے جبکہ بروز ہفتہ نقشہ سٹاپ وحدت روڈ فرائض سرانجام دے گا۔ساجد کیانی نے مزید کہا کہ شہری شیڈول کے مطابق اپنے علاقے میں پولیس سہولیات سے استفادہ کریں۔ خدمت مراکزپر آنے والے شہری کورونا ایس اوپیز کی پاسداری کریں اور محفوظ رہیں۔

لا ہو ر ٟکر ائم رپو رٹرٞپنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں969روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس مےں 640افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمےں منتقل کیا گیا۔397معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد ٟ61فیصد ٞموٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 389ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور48مسافر498اور155پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ277ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت257متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد84حادثات میں 96متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ70حادثات میں71متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1042متاثرین میں832مرد اور210خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں194افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 530افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ318زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں736موٹر سائیکلز،136آٹو رکشے،111موٹر کاریں،43وین10مسافربسیں،29ٹرک اور138دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہورٟکر ائم رپو رٹرٞصوبائی دارالحکومت میںٍڈکیتی مزاحمت پر خاتون شدید زخمی ، جبکہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک 2گرفتار کر لیے گئے شہر میں ڈکیتی اور چوری کی دیگر واقعات کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق 3ڈاکو قصور پورہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فرار ہو رہے تھے اس دوران ڈیوٹی پر موجود شفیق آباد ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے تعاقب کیا تو تینوں ڈاکو مالی پورہ بند روڈ میں واقع میٹریل سٹور مین گھس گئے اور پولیس پر فائرنگ کر دی اس دوران جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے دو ساتھی گرفتار کر لیے گئے ہلاک ڈاکو کی شناخت ننکانیہ صاحب کے رہائشی آصف علی کے نام سے ہوئی جبکہ گرین ٹاون کے علاقے میں دو خواتین ڈاکو سعید کے گھر میں گھس کر اس کی والدہ عشرت کو چھریوں کے وار سے زخمی کرکے سات تولے سونا، 22لاکھ کے سرٹیفکیٹ اور 50ہزار لوٹ کر فرار ہو گئیں ،نواب ٹاون کے علاقے میں ڈاکو ضیائ مسعود کے زیر تعمیر گھر سے 25 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی ، ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکو محمد وقاص کی دکان سے 1لاکھ 32ہزار چھین کر فرار ،۔سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکو نزاکت کی فارمیسی سے 22ہزار، لٹن روڈ کے علاقے میں ڈاکو عمیر احمد کی بیوی سے گھر کی دہلیز سے 29ہزار مالیت کاموبائل فون ، لیپ ٹاپ اور نقدی، غالب مارکیٹ کے علاقے میں خاتون ڈاکو نے گاڑی میں لفٹ لیکر کار سوار خرم شہزاد کو اسلحہ کے زور پر 1لاکھ 63ہزار کی نقدی سے محروم کر دیابھاٹی گیٹ کے علاقے میں ڈاکو محمد ریحان سے 1لاکھ 30ہزار مالیت کا موبائل اور نقدی ، شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکو سلمان اور اسکی فیملی سے 6لاکھ 17ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فون، وحدت کالونی ک ے علاقے میںڈاکو حمزہ سے 2لاکھ 26ہزار مالیت کی نقدی ، موبائل اور کیمرہ ، قبال ٹاون کے علاقے میں ڈاکو فہد بلال سے اسلحہ کے زور پر بینک لے جا کر اے ٹی ایم سے 35ہزار نقدی ، گلشن راوی کے علاقے میں ڈاکو سید عبدالوہاب سے 29ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نواب ٹاون کے علاقے سے سعید حسن اور ، ہنجر وال کے علاقے سے امجد کی گاڑیاں اور جنوبی چھاونی میں عمران احمد، قلعہ گجر سنگھ میں حیدر خان ، مزنگ سے احمد علی ، لٹن روڈ سے اختر، نصیر آباد سے علی حیدر، غالب مارکیٹ سے حسنین آصف ، راوی روڈ سے شیخ نثار احمد ،نولکھا سے ارشد بھٹی ، رنگ محل سے زمان حسن ، اسلام پورہ سے محمد اشرف،شیراکوٹ سے مدثر اسلم، ساندہ سے خاور مسیح ، نواں کوٹ سے محمد اصغر ، گرین ٹاون سے عثمان اور علی ، ٹاون شپ سے حارث رئیس ، ستوکتلہ سے الیاس ، سندر سے علی حسین اور چوہنگ سے حمزہ کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیںجبکہ گجر پورہ سے نصیر احمد کا رکشہ ، وحدت کالونی سے عمران کا رکشہ اور سٹی رائیونڈ سے شرافت علی کے رکشے چوری ہو گئے ۔

لاہورٟکر ائم رپو رٹرٞ شیراکوٹ پولیس نے کاروائی کے دوران مردہ گوشت کی سپلائی ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے ناکے پر مزدا کو رکنے کا اشارہ کیا اس دوران مزدا ڈرائیور نے گاڑی کو نہ روکا تعاقب کرنے پر مزدا کو روکاگیا مزدا کو پچھلی سائیڈ سے ترپال لگا کر کوور کر رکھا تھا جس میں مردہ گائے تھی دوران تفتیش مزدا ڈرائیور نے انکشاف کیاکہ مردہ جانوروں کے گوشت کو لاہور میں سپلائی کیا جاتاہے ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اکثر روڈ۔کھلی جگہوں پر مردہ جانوروں کو تلاش کرتے ہیں جسکے بعد غیر قانونی ذبح خانہ لیجایا جاتاہے جسکے بعد مردہ گوشت کو شہر کے مختلف حصوں پر فروخت کیاجاتا ہے شیراکوٹ پولیس نے مزدا ڈرائیور سیف اللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

لاہورٟکر ائم رپو رٹرٞڈولفن سکواڈ کی اچھرہ میں کارروائی۔شہریوں سے سیریل وائز گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے 2 ڈاکو گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے اچھرہ میں کاروائی کے دوران 2ڈاکو گرفتار کر لیے ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈاکوؤں کا یہ گروہ مسلسل وارداتیں کررہا تھاڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو تعاقب کے بعد راؤنڈ اپ کر لیااور ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و موبائل گن پوائنٹ پر شہری سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لے ملزمان کو تھانہ اچھرہ کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق ملزمان نے فتح گڑھ،جوڑے پل پر یکے بعد دیگرے 4 وارداتیں کی تھیں۔

لاہورٟکر ائم رپو رٹرٞنواں کوٹ پولیس نے کاروائی کے دوران 4پتنگ ساز گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پتنگیں اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے نواں کوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع سوڈیوال سٹاپ پر کاروائی کی اس دوران ملزمان قاسم ، غلام حسین ، مختار اور اکرم نے ملزمان پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی مگر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 70 پتنگیں۔20 عدد کیمیکل۔شیشہ و تندی ڈور کی چرخیاں۔موٹرسائیکل کلچ تار کی ڈور3عدد پنہ ڈور اور بانسی تیلوں کا بنڈل پتنگ و ڈور سازی کا سامان برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان قاسم اور غلام حسین دونوں ڈور سازی کا کام کرتے تھے ملزمان نے موٹرسائیکل کلچ تار سے خود ساختہ ڈور بھی تیار کر رکھی تھی۔

لاہورٟکر ائم رپو رٹرٞایس پی ما ڈل ٹا ئو ن دوست محمد کی ہد ایت پر کاہنہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر جا وید اقبا ل نے کاروائی کے دوران سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش فیصل کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 01کلو620گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

لاہورٟکر ائم رپو رٹرٞشہر میں کم سن بچے اغوا کرنے والا گروہ سرگرم،جنرل ہسپتال کے بعد شاہدرہ ٹاؤن سے بھی کم سن بچہ اغوا ہوگیا۔اغوائ کار بلال نامی بچے کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اٹھا کر لے گیا۔تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال کے بعد شاہدرہ ٹاؤن سے بھی کم سن بچہ اغوا کر لیا گیا۔اغوائ کار کی بلال شخص نامی بچے کو موٹر سائیکل پر لے گیا۔بچے کے والد محمد امین کاکہنا تھا کے موٹر سائیکل سوار کو نہیں جانتے ہیں،میرا بیٹا صبح ساڑھے گیارہ بجے سے غائب تھا۔بلال کو بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوتے میرے بھائی نے دیکھا ہے جس وقت بچہ موٹر سائیکل پر سوار ہوا اس وقت میرا بھائی گھر کی بالائی منزل پر موجود تھا،بچہ کو موٹر سائیکل پر سوار ہوتے دیکھا تو بھائی بھاگتا نیچے آیا،میرے بھائی کو بچے کے ساتھ کھیلنے والے دیگر بچوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار بلال کو میری دکان پر لے جانے کا بول کر ساتھ لے گیا ہے،پولیس نے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی تاہم اغواکار اور مغوی کا سراغ نہ مل سکا ۔

لاہورٟکر ائم رپو رٹرٞگارڈن ٹاون کے علاقے میں چئیرمین آرٹسٹ ایسوسی ایشن پر حملہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قیصر ثنا اللہ کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی ہو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، سی سی پی او لاہور غلا م محمو د ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق مزنگ سے ٹھیٹر کے بعد گھر جاتے ہوئے گارڈن ٹاون کے قرین کینال روڈپر نامعلوم افراد نے چئیرمین آرٹسٹ ایسوسی ایشن قیصر ثنا اللہ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قیصر شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہہنچ کر جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ڈ ی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔

لا ہو ر ٟکر ائم رپو رٹرٞڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے تمام ڈویعنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔جس پر ایس پ سٹی انویسٹی گیشن ذوہیب نصرواللہ رانجھاکی سربراہی میں ڈی ایس پی نولکھا میا ں قد یر احمدکی زیر نگرانی پولیس کی سپشیل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ انچارج انویسٹی گیشن نولکھا جواد احمد خاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم محمد ریاض کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈور چرخیاں برآمد کر لی ہیں۔ملزم عرصہ دراز سے پتنگیں تیار کرکے چور چھپے مارکیٹ میں فروخت کر رہا تھا۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن زوہیب نصرواللہ رانجھا نے مزید کہا کہ پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور پتنگ سازی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے سخت قانون سازی کرنی ہوگی۔انہنوں نے عوام الناس کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی کٹی پتنگ کی ڈور کسی کی زندگی کی ڈور کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے پتنگ ساز کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے مزید کہاعوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری خونی کھیل کے خاتمے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں