ارفعہ کریم ٹاور کے قریب واقع کولیکشن پوائنٹ کلئیر

ہمارے ذرائع کے مطابق

ارفعہ کریم ٹاور کے قریب واقع کولیکشن پوائنٹ کلئیر کر دیا گیا
چار ہزار ٹن سے زائد کوڑا اٹھایا گیا
لاہور(حامد صدیق انجم)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ارفعہ کریم ٹاور کے قریب واقع کولیکشن پوائنٹ پر پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ شہر کی صفائی صورتحال اور خصوصاً کولیکشن پوائنٹ کو کلئیر کرنے کے حوالے سے پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان اور جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کی جانب سے شہر کی صفائی کی حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ہم میڈیا کے بے حد مشکور ہیں جن کی نشاندہی کے باعث لاہور شہر کو صاف کرنے میں مدد ملی۔ میڈیا کے ساتھ ساتھ میں اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات کام کیا اورنہ صرف شہر سے بیک لاگ کلئیر کیا بلکہ شہریوں کی سہولت کے لیے عارضی کولیکشن پوائنٹ کو بھی کلئیر کیا۔ اس کولیکشن پوائنٹ پر روزانہ کی بنیاد پر گلبرگ ٹاؤن سی اکٹھا کیا جانے والا 500 ٹن کوڑا ڈمپ کیا جاتا تھا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے اس پوائنٹ کو 6 روز میں کلئیر کیا گیا اور 4 ہزار ٹن سے زائد کوڑا اٹھا یا گیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پوائنٹ کو زیرو ویسٹ کر دیا گیا ہے اور جلد اسے پارک میں تبدیل کر دیا جائے گا۔لاہور شہر پاکستان کا دل ہے،اسے کسی صورت کچرے کی نظر نہیں کیا جائے گا۔کولیکشن پوائنٹس کی صورت میں شہر میں ڈمپنگ سائیٹ نہیں بنائی جا ئیں گی۔کولیکشن پوائنٹس کے گرد چار دیواری بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کی 3 سو سے زائد جبکہ 160 سے زائد اضافی مشینری فیلڈ میں متحرک ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ 6 ہزار ٹن کوڑا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔شہرکے صفائی آپریشن کو موثر بنانیکے لیے 9 سو سے زائد اضافی مشینری بھی جلد خرید لی جائے گی۔شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جائے گا اور لاہور کو صاف ستھرا شہر بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا گیا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر شہر کا تمام کوڑا موثر انداز میں تلف کیا جائے گا۔جدید صفائی کے نظام کو متعارف کروایا جائے گا اور پہلے سے بہتر اور موثر صفائی کا نظام چلایا جائے گا۔مزید انکا کہنا تھا کہ نئی مشینری آنے میں 3 سے 4 ماہ کا عرصہ درکار ہے جس کے بعد لاہور شہر کے صفائی نظام کو مثالی بنایا جائے گا۔ادارے کے کارکردگی کیساتھ اس میں شہریوں کا بھی تعاون شامل ہو گا۔اہلیان لاہور کے تعاون سے ہی مثالی صفائی کا نظام قائم کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں