ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ کاتبلیغی اجتماع رائیونڈ کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ کاتبلیغی اجتماع رائیونڈ کا دورہ
ڈیوٹی پوائنٹس پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ایس ایس پی آپریشنزلاہور احسن سیف اللہ نے رات گئے تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا دورہ کیا۔ اے ایس پی رائیونڈ سرکل حسیب جاوید و دیگر افسران موقع پر موجودتھے۔ایس ایس پی آپریشنز نے تبلیغی اجتماع کے داخلی راستوں پرسکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ احسن سیف اللہ کو اے ایس پی رائیونڈ سرکل نے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ کا اس موقع پر کہناتھا کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر تعینات تمام افسران و جوان الرٹ رہیں۔ اختتامی دعا میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کی خصوصی چیکنگ کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تبلیغی مرکز کے منتظمین کے ساتھ مل کر شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے۔کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے فیس ماسک استعمال کریں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں