تعلیم الحدیث بالتحقیق : (179)

:سیدنا عرباض بن سارية رضي الله تعالى عنه ‌سے مروی ہے کہ رسول الله ‌صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا

شہداء اور بستروں پر طبعی موت فوت ہونے والے الله تعالیٰ کے پاس ان لوگوں کے بارے میں جھگڑیں گے، جو طاعون کی وجہ سے فوت ہو جاتے ہیں

شہداء کہیں گے : یہ ہمارے بھائی ہیں اور ہماری طرح شہید ہوئے ہیں۔ بستروں پر فوت ہونے والے کہیں گے : یہ ہمارے بھائی ہے اور بستروں پر ایسی ہی طبعی موت فوت ہوئے ہیں، جیسے ہم مرے ہیں.

الله تعالیٰ فیصلہ کرتے ہوئے فرمائے گا : تم لوگ ان کے زخموں کو دیکھ لو، اگر ان کے زخم شہداء کے زخموں کے مشابہ ہوئے تو یہ ان ہی میں سے اور ان کے ساتھ ہوں گے، پس ان کے زخم شہدا کے زخموں کے مشابہ ہوں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں