سردار عثمان بزدارنے رمضان پیکیج کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب

ہمارے ذرائع کے مطابق

لاہور
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رمضان پیکیج کاجائزہ لینے کیلئے آج اجلاس طلب کر لیا
اجلاس میں رمضان پیکیج کے حوالے سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار رمضان پیکیج کی منظوری دیں گے
اجلاس میں کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر رمضان بازار لگانے یا نہ لگانے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا
سینئر وزیرعبدالعلیم خان،صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی، صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک،چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز انڈسٹریز، زراعت، خوراک، لائیوسٹاک اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں