فوجی قوتوں کی حوثیوں کے خلاف نمایاں کامیابی

یمن، فوجی قوتوں کی حوثیوں کے خلاف نمایاں کامیابی
عرب اتحاد برائے یمن نے حوثی ملیشیا کے حملوں کا جواب دینے کے لیے الحدیدۃ کے ساحل کی جانب بحری کمک روانہ کی ہے

یمن، فوجی قوتوں کی حوثیوں کے خلاف نمایاں کامیابی
یمن میں فوجی قوتوں کے وسیع پیمانے کے حملوں میں طائز شہر کی 4 تحصیلوں کو ایک دوسرے سے ملانے والے الا قدحہ نواحی علاقے سمیر مقبانہ ، جبل غباری ، قویحہ اور الا طویر الا اعلی علاقوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ دفاعی نظام کو تباہ کیا گیا ہے جسے غیر ملکی ماہرین چلا رہے تھے۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی شہریوں کے تحفظ اور یمنی فوج نیز مارب میں قبائلی حریت پسندوں کو آگے بڑھنے میں مدد دے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں عرب اتحاد برائے یمن نے حوثی ملیشیا کے حملوں کا جواب دینے کے لیے الحدیدۃ کے ساحل کی جانب بحری کمک روانہ کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں