مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت آج ہو گی

ہمارے ذرائع کے مطابق نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت آج ہو گی

جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرئے گا

چیئرمین نیب نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی

درخواست میں مریم نواز اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے

مریم نواز چودھری شوگر ملز منی لارنڈرنگ الزامات میں ضمانت پر رہا ہیں، موقف

مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مسلسل ریاستی اداروں پر حملے کر رہی ہیں، چیئرمین نیب

مریم نواز میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی کر رہی ہیں، موقف

مریم نواز ریاست مخالفت پراپیگنڈہ کرنے میں بھی مصروف ہیں، درخواست گزار چیئرمین نیب

مریم نواز کو چودھری شوگر ملز میں دستاویزات طلبی کیلئے 10 جنوری 2020 ءکو نوٹس بھجوائے گئے تھے، موقف

مریم نواز نے 10 جنوری 2020ءکے نیب کے نوٹسز پر کوئی توجہ نہیں دی اور نہ مطلوبہ ریکارڈ فراہم کیا، درخواست گزار

مریم نواز کے دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 11 اگست 2020ءکو مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، موقف

اگست 2020ءمیں مریم نواز نے اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کیا اور نیب آفس پر حملہ کروایا، چیئرمین نیب

مریم نواز کے کارکنوں نے پولیس اور نیب آفس پر پتھراﺅ کیا جس کا مقدمہ علیحدہ سے درج کیا جاچکا ہے، موقف

مریم نواز پیش نہ ہو کر نیب کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، چیئرمین نیب کا درخواست میں موقف

مریم نواز اپنی ہتھکنڈوں سے عوام میں یہ تاثر دے رہی ہیں کہ ریاستی ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں، چیئرمین نیب

مریم نواز جان بوجھ کر ریاستی اداروں کی ساکھ خراب ہونے کے بیانات دے رہی ہیں، موقف

مریم نواز کی چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منسوخ کی جائے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں