ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت

ہمارے ذرائع کے مطابق

لاہور ہائی کورٹ
میں گرین لینڈ ایریاز پر 557 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت ۔۔

عدالت نے درخواست پر سماعت پونے ایک بجے دوپہر تک ملتوی کر دی

45 ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران کے خلاف مہکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اصف بھٹی ۔

لاہور کے چارو اطراف پر قبرستان خے بارے کیا بنایا ۔عدالت ۔

اعلی سطع کمیٹی نے چاروں سائیڈ پر قبرستان بنانے کے لیے سمری سینر ممبر بورڈ اف ریونیو کو بھجوا دی گئی ہے ۔سرکاری وکیل ۔

رائے ونڈ ۔سوہے اسل سمت چاروں اطراف پر جگہ قبرستان کے لیے مختص ہو جائے گی۔سرکاری وکیل ۔

جب لوگوں کو بار بار جگہ فروخت یو چکی ہے اس بارے میں کیا کاروائی کی گئی ۔عدالت ۔

چیف سیکرٹری کئ سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔سرکاری وکیل ۔

اس معاملہ پر قانون سازی کی ضرورت ہے ۔چیف جسٹس ۔

ہاوسنگ سوسائٹیز کی منظوری یہ اعلی سطع کمیٹی دے گی ۔چیف جسٹس ۔

سوسائیٹز کے تمام معاملات یہ اعلی سطع کمیٹی طے کرے گی ۔چیف جسٹس ۔

تمام فیصلے ایل ڈی اے قوانین کے تحت ہوں گے ۔سرکاری وکیل

عدالت نے ماحولیاتی آلودگی پر بھی چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے

گزشتہ سماعت پر عدالتی معاون وقار اے شیخ نے عدالت کا اگاہ کیا تھا کہ ایل ڈی اے اپنی قاہم سوسائٹیز میں کسی کو سیل ڈیڈ نہیں دے رہی ۔

گزشتہ سماعت پر چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا تھا کہ صوبائی حکومت
چاہتی ہے کہ لاہور میں چار قبرستان اور مردہ خانے بنائے جائیں

گزشتہ سماعت پر سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے معاملہ پر وزیر قانون کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دی ہے ۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ پورے پنجاب مین 5 ہزار غیر قانونی سوسائیٹز کی نشاندہی ہوئی ہے ۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا کہ اگر گرین لینڈ پر کوئی نئی سوسائٹی بنائی گئی ہے تو اسکو گرا دیں ۔

عدالت نے چیرمین ایل ڈی اے سے ڈیپوٹیشن پر ایل ڈی اے میں تعنیات افسران کی بابت دوبارا رپورٹ طلب کر رکھی ہے

عدالت کے حکم پر چیف سیکرٹری ۔سیکرٹری ہاوسنگ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب پیش ہوئے

عدالت نے قرار دیا تھا کہ عدالتی حکم پر اعلی سطع کمیٹی بنانے تک یہ افسران ہر تاریخ پر عدالت آئیں گے ۔

عدالت نے گرین لینڈ پر قائم ہاوسنگ سوسائٹیز کی سکروٹنی کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے

گزشتہ سماعت پر عدالت نے اس معاملہ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا

یہ کمیشن ایسی سوسائٹیز کا ڈیٹا۔سوسائیٹی بنانے کا طریقہ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے کی بابت اپنے رپورٹ مرتب کرکے عدالت میں پیش کرے گا ۔

گزشتہ سماعت پر عدالت میں ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا تھا

گزشتہ سماعت پر سرکاری وکیل نے عدالت کو اگاہ کیا کہ عدالت کے حکم کے لاہور کے چاروں اطراف پر 50 ایکڑ اراضی پر قبرستان بنانے کے لیے کام ہو رہا ہے مزید مہلت دی جائے ۔

گزشتہ سماعت پر ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مہلت طلب کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر ہاوسنگ سوسائٹیز کی منظوری کے لیے اعلی سطع کمیٹی بنائی جا رہی ہے ۔

گزشتہ روز سماعت پر سرکاری وکیل نے عدالت کو اگاہ کیا کہ وزیر قانون پنجاب کو اس اعلی سطع کمیٹی کا سربراہ بنایا جا رہا ہے اسکے لیے کام ہو رہا ہے مہلت دی جائے

گزشتہ سماعت پر درخواستگزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالت کے حکم کے برعکس گرین بیلٹ پر ہاوسنگ سوسائٹیز بنائی جا رہیں ہیں ۔اشتہار چلائے جا رہے ہیں ۔عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔

عدالت نے ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران اور ملازمین کا معاملہ وزیر اعلی پنجاب اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے کو بھجواتے ہوئے دوبارا کاروائی رپورٹ طلب کر رکھی ہے

عدالت نے اس معاملہ پر حکومت پنجاب کو اعلی سطع کمیٹی بنانے کی ہدایت کررکھی ہے

عدالت نے ایمنسٹی سکیم پر عمل درآمد روکنےکے اپنے حکم میں بھی توسیع کر رکھی ہے

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے آیل ڈی اے اور واٹر کمیشن کو چہیتے لوگوں کو نوازنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ بادی النظر میں پردے کے پیچھے اس مافیا کو بچایا جا رہا ہے

گزشتہ سماعت پر ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کا اگاہ کیا تھا کہ ان سوسائٹیز کی اراضی کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی ہے ۔

گزشتہ روز سماعت پر ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کا اگاہ کیا تھا کہ ان غیر قانونی سوسائیٹز سے ایک ارب کے واٹر چارجز وصول کئے گئے ہیں

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے قرار دیا تھا کہ قانون کے تحت گرین بلٹ پر ہاوسنگ سوسائٹیز بن نہین سکتیں ۔

عدالت نے قرار دیاتھا کہ بادی النظر میں ایل ڈی اے کے نالائقوں کی وجہ سے ان سوسائٹیز میں لاکھوں گھر بن چکے ہیں
۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا لاہور ڈویژن میں 241 ہاوسنگ سوسائٹی گرین بلٹ کی خلاف ورزی کر رہی ہیں ۔

گزشتہ سماعت پر آیل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا 175 سوسائٹی غیر قانونی کام کر رہی ہیں

چیف جسٹس
محمد قاسم خان نے صحافی مبشر الماس کی درخواست پر سماعت کی

عدالت نے قرار دیا تھا کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے سانس لینا مشکل ہوگیا ہے۔

چیف جسٹس نے قرار دیا تھا اگر ہم نے اس شہر کو بچانے کیلیئے کوشش نہ کی تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہین کریں گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں