یہ جو وردی ہے نا اس کی کوئی قیمت نہیں ہے

اس کی کوئی قیمت نہیں ہے اگر آپ کی جیب میں لاکھوں کے حساب سے پیسے ہوں تب بھی آپ اسے نہیں خرید سکتے اسے کمانا پڑھتا ہے یہ جو وردی والے ہیں یہ چُنے گئے لوگ ہیں
انکے سینے میں دل نہیں جگرا ہوتا ہے۔۔۔

کون پاگل ہے جو اپنی بھری جوانی اور شباب کے عالم میں اپنی جوان بیوی اپنے معصوم بچے جو ٹھیک سے بابا بھی نہ کہہ سکتا ہو بوڑھے ماں باپ کو چھوڑ کر برفیلے پہاڑوں میں ریگستانوں اورصحراؤں میں خاک چھانتا پھرے ان کی نئی نویلی دلہنیں مہینوں تک ان کی شکل کو ترستی رہتی ہیں اور اندر ہی اندر دل پے پتھر رکھ کر روتی تڑپتی رہتی ہیں،،

اور یہ اللہ کے سپاہی اللہ کے دین کی سر بلندی اور اپنے ملک اور قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر ہر وقت خود کو قربان کرنے کیلئے تیار کھڑے ہوتے ہیں جب گولی انکی طرف آتی ہے تو وہ نہیں دیکھتی۔۔

کہ سامنے کسی کا جوان بیٹا کسی معصوم بچے کا باپ یا کسی نئی نویلی دلہن کاسہاگ کھڑا ہے چند سیکنڈوں میں زندگی ختم انکی شہادت کو دیکھ کر موت کو موت آ جاتی ہے اور یہ اللہ کے ہاں ہمیشہ کی زندگی پا لیتے ہیں۔۔۔

افواج پاکستان زندہ باد
🇵🇰 پاکستان پائندہ باد 🇵🇰

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں