بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف امریکی پارلیمنٹ میں بھی آواز

بین الاقوامی تعلقات کمیٹی کے چیئرمین رابرٹ مینڈس نے وزیر دفاع لوئیڈآسٹن کو خط لکھ دیا۔ کہتے ہیں
کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوری اقدار سے ہٹنے پر شدید تشویش ہے۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سبب بھارت پر بین الاقوامی دباؤ بڑھنے لگا۔
اقلیتوں…..خاص طور پر اب مسلمانوں پر مظالم کے خلاف امریکی پارلیمنٹ میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں۔
امریکی سینیٹرز نے بھارت کو پابندیوں کی دھمکی دے دی۔

امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین رابرٹ مینڈس نے
وزیر دفاع لوئیڈآسٹن کو خط لکھ دیا ہے.
خط میں امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے اور کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ اور ایس 400 میزائل نظام کی مخالفت کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی خارجہ امور کمیٹی نے بھارت میں مسلم مخالف رویے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی کشمیر کو جیل میں تبدیل کرنے کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

کمیٹی نے بھارت کی روس کے ساتھ ایس 400 دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کی منصوبہ بندی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین
رابرٹ مینڈس کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ کی وجہ سے مستقبل میں امریکا اور بھارت کے دفاعی تعاون کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے.
اوربھارت کی جانب سے دفاعی میزائل کی خریداری پر امریکی صدر جو بائیڈن کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے جو بائیڈن انتظامیہ سے سیکشن 231 کے تحت بھارت پر پابندیاں لگا نے کا مطالبہ بھی کیا ہے.

امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین رابرٹ مینڈس نے امریکی وزیر دفاع سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے.
کہ وہ بھارتی دورہ کے موقع پر مودی حکام سے ملاقات میں ساری صورتحال پربات کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں