وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی پریس کانفرنس

ذرائع کے مطابق

تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی بلا امتیاز اور بلا تخصیص احتسابی عمل شروع کیا۔عثمان بزدار
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف جنگ کا آغاز کیا۔عثمان بزدار
تمام ریاستی اداروں نے بڑی جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبضہ مافیا کی کمر توڑی۔عثمان بزدار
گزشتہ حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنائیں۔عثمان بزدار
سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے پٹرول پمپ اور سینما گھر، کمرشل پلازے، ویگن سٹینڈ بنائے۔عثمان بزدار
اربوں روپے کی ٹیکس چوری،کنورژن فیس اور دیگر محصولات چوری کیے۔عثمان بزدار
ملکی اداروں کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی۔ عثمان بزدار
گزشتہ دور حکومت میں اداروں اور سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا۔عثمان بزدار
ہم نے آتے ساتھ ہی اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا اور خود مختار بنایا۔ عثمان بزدار
انہی اداروں نے5 ارب روپے سے زائد مالیت کی سرکاری املاک اور زمینیں واگزار کرائیں۔عثمان بزدار
واگزار کرائی اراضی میں شہری اوردیہاتی علاقوں کی اربوں روپے کی لاکھوں ایکڑ اراضی شامل ہیں۔عثمان بزدار
ہماری حکومت تجاوزات اورقبضہ مافیاء کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔عثمان بزدار
اب تک425ارب روپے کی ایک لاکھ44ہزار 439ایکڑاراضی قبضہ مافیاء سے واگزار کرائی گئی ہیں۔عثمان بزدار
پاکستان کی تاریخ میں قبضہ مافیاء سے اتنی زیادہ اراضی واگزار کرانے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ عثمان بزدار
تجاوزات اورقبضہ مافیاء کے خلاف آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔عثمان بزدار
یہ آپریشن بلاامتیاز کیا جارہا ہے اورمستقبل میں بھی جاری رہے گا۔عثمان بزدار
قیمتی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیاء سے محفوظ بنائیں گے۔عثمان بزدار
یہی قبضہ مافیاء مختلف سرکاری محکموں کی زمینوں پر بھی سالہا سال سے قابض ہے۔عثمان بزدار
محکمہ اوقاف کی 90516 کنال اور محکمہ جنگلات کی 5997 ایکڑ اربوں روپے مالیت کی قیمتی زمین قبضہ مافیا کے زیر تسلط ہے۔عثمان بزدار
میں نے قبضہ مافیاء سے اراضی واگزار کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کرنے کیلئے محکموں کے متعلقہ سیکرٹریزاور قانون نافذ کرنے والے ادروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔عثمان بزدار
قبضہ مافیاء کے خلاف فوجداری کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ عثمان بزدار
قبضہ مافیا کے خلاف یہ آپریشن ہماری جماعت پی ٹی آئی اور حکومت کے اہم ترین مقاصد میں شامل ہے۔عثمان بزدار
سرکاری زمین واگزار کرانے کے بعد مزید مثبت مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی جو کہ عوام کی فلاح و بہبود پر مبنی ہوگی۔عثمان بزدار
اس کام کیلئے چیف سیکرٹری صاحب کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔عثمان بزدار
کمیٹی میں انسپکٹر جنرل پولیس اورسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بھی شامل ہیں۔ عثمان بزدار
انشاء اللہ پنجاب حکومت شب و روز محنت کرکے سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرائے گی۔عثمان بزدار
پنجاب میں اربوں روپے مالیت کی واگزار کرائی گئی زمین کو عوام کی فلاح و بہبود کے مقاصد کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔عثمان بزدار
کورونا کی تیسری لہر شروع ہوچکی ہے۔عثمان بزدار
مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔عثمان بزدار
احتیاط کی بے حد ضرورت ہے۔عثمان بزدار
ماسک پہننا سب کے لئے ضروری ہے۔عثمان بزدار
شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ سب سے پہلے عزیز ہے۔عثمان بزدار
صوبے بھر میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے 114سینٹرزقائم کیے گئے ہیں۔عثمان بزدار
بزرگ شہریوں کو سینٹرز میں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔عثمان بزدار
پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے 7ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے۔عثمان بزدار
رمضان بازاروں میں پھل،سبزیاں اور اشیاء خوردونوش 2018ء کے ریٹ پر دستیاب ہوں گی۔عثمان بزدار
الیکشن کمیشن کو ڈسکہ کا الیکشن تو نظر آگیا لیکن سینیٹ میں جو کچھ ہوا وہ نظر نہیں آیا۔عثمان بزدار
میرے خلاف شروع دن سے ہی پراپیگنڈا ہورہا ہے۔عثمان بزدار
میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔عثمان بزدار
مخالفین کی تنقید برائے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں۔عثمان بزدار
عوام کی خدمت کرنے آیا ہوں اورعوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے۔عثمان بزدار
صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔عثمان بزدار
جس طرح وفاق نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے،بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اسی طرح ریلیف دیں گے۔عثمان بزدار
چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اورپرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں