وزیراعلیٰ پنجاب کا انڈر پاسسز کی صفائی کا نوٹس

ذرائع کے مطابق

اہور وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے شہر کے تمام انڈر پاسسز کی صفائی کا نوٹس لیا گیا۔ وزیر اعلی کے نوٹس کے بعد سی سی او ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کی تمام انڈر پاسسز پر صفائی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ اس حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے بمعہ آپریشن ٹیم مال روڈ، جیل روڈ، ایف سی کالج، فیروزپورروڈ، مسلم ٹاؤن، کیمپس، جناح ہسپتال سمیت دیگر انڈر پاسسز کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے تمام متعلقہ افسران اور عملے کو فیلڈ میں متحرک رہنے اورتمام پوائنٹس کو فوری کلئیر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی ادارے کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے اورادارے کی جانب سے خصوصی صفائی کا عمل جاری ہے۔مزید بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے شہر کی تمام اہم شاہراہوں کی مکینیکل واشنگ اور سوئیپنک بھی کی گئی۔انکا مزید کہنا تھا کہادارہ لاہور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے پرُعزم ہے اور صفائی کے تسلی بخش انتظامات تک تمام افسران و عملہ فیلڈ میں متحرک رہیں گے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صفائی کی سستی اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کاشاں ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔ شہری شکایات کے لیے ایل ڈبلیوایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں